تازہ ترین

نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے ٹی 20 کرکٹ کی اننگز  میں  سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔فن ایلن نے امریکا کی میجر لیگ کرکٹ  کے دوران  اپنی اننگز میں 19 چھکے  لگانے کا ریکارڈ بنایا,اس سے پہلے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 18 چھکے لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔فن ایلن نے سان فرانسسکو یونیکورن کی جانب سے واشنگٹن فریڈم کے خلاف51 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیلی۔فن ایلن نے اپنی اننگز میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 150 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا،  انہوں نے 49 گیندوں پر 150 رنز بنائے، اس کے بعد  فن ایلن 34 گیندوں پر سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement