لاہور: شاہدرہ میں پلاسٹک کے گودام میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو آپریشن جاری
شاہدرہ کے علاقے میں واقع ایک پلاسٹک کے گودام میں جمعرات کی صبح اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کی شدت کے باعث علاقے میں دھوئیں کے گہرے بادل چھا گئے، جبکہ اردگرد کے دکانداروں اور رہائشیوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ریسکیو 1122 ، فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ تاہم پلاسٹک جیسا آتش گیر مواد موجود ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ ابتدائی طور پر کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، تاہم گودام میں موجود قیمتی سامان جل کر راکھ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت گودام کے اطراف کے علاقے کو عارضی طور پر سیل کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جائے وقوعہ پر رش نہ لگائیں تاکہ ریسکیو ٹیمیں بلا رکاوٹ کام کر سکیں،تحقیقات جاری ہیں اور ابتدائی رپورٹ جلد جاری کی جائے گی۔
Leave A Comment