شاہدرہ پولیس کی ہنی ٹریپ گروہ کے خلاف کارروائی ، پولیس کانسٹیبل سمیت 2 ملزم گرفتار
شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ہنی ٹریپ گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ گروہ میں شامل پولیس کانسٹیبل سمیت 2 افراد گرفتار کرلیے , پولیس کے مطابق پولیس اہلکار منظر اور ساتھی ندیم گرفتار ہوگئے ،خاتون ممبر تاحال فرار ہے ، ملزموں نے چند روز قبل شہری منظور احمد کو خاتون ساتھی کی مدد سے ہنی ٹریپ کیا،متاثرہ شہری منظوراحمد کی مدعیت میں ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا،خاتون ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے ،جلد گرفتار کر لیں گے
Leave A Comment