حیدر آباد میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 3 دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی نے حیدرآباد میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگرد گرفتار کر لئے۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق تھانہ نسیم نگر کی حدود سے تینوں دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا، دہشتگردوں سے پانچ کلو وزنی خود ساختہ بم، تین ہینڈ گرنیڈ اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔پکڑے گئے دہشتگرد مختلف وارداتوں میں مطلوب تھے، گرفتاردہشت گردوں سے اہم انکشافات کا امکان ہے۔
Leave A Comment