تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید الاضحیٰ پراپنے خصوصی پیغام میں امت مسلمہ بالخصوص تمام پاکستانیوں کو  مبارکباد دی ہے-وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے مبارک موقع پر دل کی گہرائیوں سے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر بجا لاتے ہیں -خوشی ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کی بے مثال کامیابی کے بعد عید الاضحیٰ کی خوشیاں بھی نصیب ہوئیں -

آج عید قربان ہے لیکن آپریشن بنیان مرصوص اور فتنہ الہندوستان کے حملوں کے دوران جان کی قربانی پیش کرنے والوں کو کیسے بھول سکتے ہیں - آج بڑی عید ہے دہشت گردی کا شکار ہونے والے معصوم بچوں کو کیسے بھول سکتے ہیں -آج ہماری عیدہے غزہ میں دور حاضر کی بد ترین جارحیت میں شہید ہونے والے معصوم بچوں، خواتین اور دیگر بے گناہوں کو کیسے بھول سکتے ہیں -آج عید الاضحیٰ ہے پاکستان بالخصوص پنجاب میں کچے گھرو ں کے باسیوں کو کیسے بھول سکتے ہیں -آج عیدہے انسانیت کے پہلے جامع منشور خطبہ حجتہ الوداع کو یاد کرنے کادن ہے-آج عیدہے اور عید کی یہ خوشی ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے بچوں کا تصور کرکے دوبالا ہوگئی ہے-عیدالاضحیٰ کے دن گوشت اور خون کی قربانی نہیں بلکہ غصے، انا اور تکبر کی قربانی بھی دی جانی چاہیے سنت ابراہیمیؑ کی عظیم یاد گار درحقیقت بہت بڑی قربانی ہے

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ قربانی کی عبادت کا مقصد تزکیہ نفس، تقویٰ، اللہ کی بندگی کا غالب آنا ہے-عید الاضحیٰ اللہ کے لیے جینے مرنے کے عہد کی تجدید ہے -اللہ تعالیٰ کے حکم پر تسلیم ورضا اور بندگی کے اظہار کے لیے قربانی سے دریغ نہ کرنا عید الاضحیٰ کا پیغام ہے-حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ  کی ایثار و قربانی تا ابد امر ہوگئی-عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے ارد گردغریب او رنادار لوگو ں کو شامل کرنا ایثار و قربانی کا تقاضا ہے

 

Leave A Comment

Advertisement