آپریشن بنیان مرصوص: بارڈر سے واپسی پر عوام کا پاک فوج کے جوانوں کا والہانہ استقبال
آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی کے بعد بارڈر سے واپس آنے والے پاک فوج کے دلیر سپاہیوں کا لاہور میں تاریخی اور جذباتی استقبال کیا گیا۔ زندہ دلانِ لاہور نے پاک فوج کے قافلے پر پھولوں کی برسات کرتے ہوئے ان کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔شہریوں کی بڑی تعداد نے قومی پرچم تھامے، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں اور محبت بھرے نعروں کے ساتھ جوانوں کا خیرمقدم کیا۔ قافلے میں شامل فوجی ٹینکوں اور گاڑیوں پر پھول نچھاور کیے گئے، اور فضا جذبہ ایمانی اور قومی یکجہتی سے گونج اٹھی۔شہریوں نے نہ صرف والہانہ محبت کا اظہار کیا بلکہ اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ جشن کا یہ سماں قوم اور افواج پاکستان کے درمیان اعتماد، عزت اور محبت کے لازوال رشتے کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔یہ والہانہ استقبال نہ صرف آپریشن کی کامیابی کا جشن تھا، بلکہ ملک کے دفاع میں قربانیاں دینے والے سپاہیوں کی عظمت کو سلام پیش کرنے کا قومی اظہار بھی تھا۔
Leave A Comment