ٹریفک وارڈنز کی وردی کے ساتھ کیمرے منسلک ، بغیر ثبوت چالان نہیں ہونگے
لاہور میں ٹریفک وارڈنز کی وردی کے ساتھ کیمرے منسلک کر دیئے گئے، بغیر ثبوت چالان نہیں ہوں گے۔سی ٹی او لاہور نے کہا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم کے ساتھ باڈی کیمرے لگائے جانے کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے،ابتدا میں مال روڈ پر تعینات ٹریفک وارڈنز کو باڈی کیمز لگائے گئے ہیں، باڈی کیمرے لگانے کا مقصد ڈیوٹی کے دوران چالان کرتے ہوئے مکمل ثبوت رکھناہے،دوران ڈیوٹی کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی میں ان کیمروں کی ویڈیو مددگار ثابت ہوگی۔سی ٹی او کا مزید کہناتھا کہ باڈی کیمروں کی مدد سے سڑکوں پر احتجاج، جلوس اور دیگر مسائل کا جائزہ بھی لیا جا سکتا ہے،وردی سے منسلک کیمرے سڑک پر ہونے والے کسی بھی واقعے اور جرائم کے خلاف ثبوت میں معاون و مددگار ثابت ہونگے۔یونیفارم سے منسلک کیمروں کی مدد سے ٹریفک سٹاف کی ڈیوٹی پوزیشن کے بارہ میں بھی فوری آگاہی ملے گی،جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ یونیفارم سے منسلک یہ کیمرے انسانی رویوں میں مثبت تبدیلی کا باعث بنیں گے۔
Leave A Comment