لاہور اور پنڈی میں گرمی کی شدت ملتان سے بھی زیادہ ، بہاولپور میں سخت گرمی سے نڈھال ہو کر 3 افراد جاں بحق
سورج قہر برسانے لگا، بہاولپور شہر میں سخت گرمی سے نڈھال ہوکر 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں باقرپور کا 60 سالہ محمد نواز شامل ہے۔مجید آباد کالونی ملتان اور لاری اڈہ کے قریب 2 نامعلوم افراد سخت گرمی کا شکار ہوکر دم توڑ گئے۔ نامعلوم افراد کی لاشیں بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
لاہور اور پنڈی میں گرمی کی شدت ملتان سے بھی زیادہ ہو گئی۔لاہور میں 45 اور راولپنڈی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ میں 49 ڈگری جیسی گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔ملتان میں 42 ڈگری، گجرات، گوجرانوالہ، سکھر اور سبی میں 47 جبکہ لاڑکانہ میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمۂ موسمیات کا دعویٰ ہے کہ حالیہ چند دنوں میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں درجۂ حرارت 50 ڈگری اور شدت 60 ڈگری تک محسوس کی گئی۔ پنجاب میں گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال 13 جون تک برقرار رہے گی۔رحیم یارخان میں موٹروےپولیس سنٹرل ریجن نے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے دن 11 بجے سے شام 4 بجے تک غیرضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔
Leave A Comment