تازہ ترین

گلشن راوی کے علاقے میں واقع ایک معروف ریسٹورنٹ محزن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 افراد معمولی زخمی ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ اچانک بھڑکی جس نے ریسٹورنٹ کے کچھ حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور عمارت کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔

 

Leave A Comment

Advertisement