تازہ ترین

لاہور میں پیش آنے والے مختلف حادثات اور واقعات کے دوران 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔مغل پورہ میں لال پل کے قریب 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جبکہ غالب مارکیٹ کے علاقے سے بھی 45 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ دونوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

 جنوبی چھاؤنی کے علاقہ نشاط کالونی میں واقع ایک گھر سے 65 سالہ شخص کی لاش ملی۔ متوفی ملک محمد اعجاز اعوان گھر میں اکیلے مقیم تھے جبکہ اہل خانہ شادی میں شرکت کے لیے دوسرے شہر گئے ہوئے تھے۔

کاہنہ کے علاقے کاچھا روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 22 سالہ نوجوان زاہد ولد دین محمد جاں بحق ہو گیا۔

تمام لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شناخت نہ ہونے والے افراد کی لاشیں سرد خانے میں رکھوا دی گئی ہیں۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement