تازہ ترین

لیسکومیں کرپشن الزامات پرہونےوالی انکوائری کامعاملہ,ایف آئی اےحکام نےمتعددافسران وملازمین کومعطل کردیا.تمام افسران و ملازمین کوکرپشن الزامات پرمعطل کرکےہیڈکوارٹرکلوزکردیاگیا،وزارت داخلہ و انسداد منشیات کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے میاں صابر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم اختر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ام البنین نقوی ،شیراز عمر، ذیشان کھوکھر ،رانا فیصل،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زوار احمد اور نعیم اختر ،انسپکٹر محمد نعمان رضا، میمونہ حمید کو معطل کردیا گیا۔سب انسپکٹر ذیشان قاسم، سہیل سلامت، فاروق اکرم،امتیاز نیازی، زاہدہ پروین ،سب انسپکٹر رانا افضل،تصدق حسین ،محمد علی عارف اور راشد علی سلیمی بھی معطل کر دیا۔

   ذرائع ترجمان کے مطابق  اس سے قبل  بھی لیسکو کے متعدد افسران کو ملازمت سے برخاست کیا گیا تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement