لاہور : ٹبی سٹی پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار
ٹبی سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2820 گرام چرس اور 1000 گرام آئس برآمد ہوئی ہے جس کی مالیت لاکھوں روپے میں بتائی جا رہی ہے۔ملزمان کی شناخت بلال عرف گجر، عامر الیاس عرف کاکا دھوبی اور عرفان عرف بنگالی کے نام سے ہوئی ہے جو لاہور کے مختلف علاقوں میں پیدل گھوم پھر کر منشیات فروشی میں ملوث تھے۔
Leave A Comment