ہنجروال سے اغوا ہونے والی 4سالہ زینب بازیاب، خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ایس پی کے مطابق خاتون ملزمہ گھر سے باہر کھیلتی4سالہ زینب کو اغواء کر کے لے گئی تھی۔بچی کے والد نے بیٹی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ ہنجروال درج کروایا تھا۔پولیس ٹیم نے کارروائی کر کے ملزمہ کو گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کیا۔ملزمہ کو جدید ٹیکنالوجی ،ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کر کے بچی کو بازیاب کروایا۔بچی کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے انویسٹی گیشن پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بچی کے اغواء کا نوٹس لیا تھا۔ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں بچی کی بازیابی کیلئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ایس پی ایویسٹی گیشن کے مطابق ملزمہ کیخلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائےگی۔

 

Leave A Comment

Advertisement