نشترکالونی: 2 افراد غیر ملکی خاتون کی لاش ہسپتال میں چھوڑ کر فرار
نشترکالونی کے نور ہسپتال میں 2 افراد غیر ملکی خاتون کی لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پولیس حکام کے مطابق لاش چھوڑ کر جانے والوں میں نامعلوم خاتون اور مرد شامل ہیں،لاش چھوڑ کر فرار ہونے والے بھی غیر ملکی افریقی شہری ہیں،کار سوار خاتون اور مرد نے 40 سالہ عورت کی لاش وہیل چئیر پر چھوڑی۔کلوزسرکٹ فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تفتیش شروع کردی ہے، شبہ ہے کہ منشیات کے زیادہ استعمال سے خاتون کی موت ہوئی ، لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔
Leave A Comment