لاہور کے علاقےہئیر اور کاہنہ میں 2 افراد قتل
ہئیر اور کاہنہ کے علاقے میں 2 افراد کوقتل کر دیا گیا۔کاہنہ میں گھر کی چھت پر سوئے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے سرور کو سر پر فائر مارا،دو گولیاں لگنے سے سرور موقع پر دم توڑ گیا۔دوسرا واقعہ ہئیر میں پیش آیا جہاں سینٹری شاپ کے سیکیورٹی گارڈ کو قتل کر دیاگیا۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کر کے مصطفی خان کو قتل کیا۔پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دیں۔موقع سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔