قصور : پتنگ بازی سے ننھی بچی زخمی، 4 ملزمان گرفتار
قصور تھانہ صدر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کے دوران ننھی بچی کے زخمی ہونے پر چار ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔واقعہ تھانہ صدر کے علاقے کھارا کے قریب پیش آیا جب نوید اپنی 3 سالہ بھانجی زہرہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا۔ راستے میں پتنگ کی ڈور زہرہ کے چہرے سے ٹکرا گئی جس سے بچی معمولی زخمی ہو گئی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر کے اقدامِ قتل اور کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کر لیا۔
Leave A Comment