تازہ ترین

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پی ٹی آئی کو خبردار کیا ہے کہ عدم اعتماد کے وقت ان کے 20 سے 25 ارکان ساتھ چھوڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مجوزہ ”غنڈہ ایکٹ“ کی کھل کر مخالفت کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ وہ ایسے کسی قانون کی حمایت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’ایسے قانون کی حمایت نہیں کر سکتا، مجھے جہاں جانا پڑا جاؤں گا، ضرورت پڑی تو وزیر اعلیٰ مریم نواز کے پاس بھی جاؤں گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں مفت مشورہ دیا کہ ’عدم اعتماد کی باتیں کرنا چھوڑ دیں۔‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی صفوں میں ایسے سیاستدان موجود ہیں جو پارٹی کے طرزِ سیاست سے متفق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہو سکتا ہے عدم اعتماد کے وقت پی ٹی آئی کے 20، 25 لوگ پارٹی کو چھوڑ جائیں۔‘

ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ ’ملک سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہوگا، اور سیاست کی آڑ میں جرم کی اجازت نہیں دی جائے گی۔‘ انہوں نے کہا کہ ’جرم کرکے اسے سیاست کا لبادہ پہنانے سے بڑا جرم کوئی نہیں۔‘

 

Leave A Comment

Advertisement