تازہ ترین

امتحانی ڈیوٹی کی آڑمیں سکول سےغیرحاضر وطالبعلم پرتشددپروزیرتعلیم  نےایکشن لیتے ہوئےگورنمنٹ ہائی سکول چمڑا منڈی لاہور کا پرائمری ٹیچر  کومعطل کردیا۔محمد طیب گزشتہ سال امتحانی ڈیوٹی کےآرڈرپرنسپل ذوالفقاراحمدکودیکررفوچکرہوگیا۔پرنسپل ذوالفقاراحمدکوکنٹرولرامتحانات سےآرڈرکی تصدیق پرانکشاف ہواآرڈرمنسوخ ہوچکے ہیں۔محمدطیب امتحانی ڈیوٹی منسوخ ہونےکےباوجودسکول سے2ماہ غیرحاضر رہا ،پرنسپل کوبااثرملازمین کےذریعےمعاملہ دبانےکی سفارش کرواتارہا،رواں سال بھی محمدطیب28اپریل سےمسلسل سکول سےغیرحاضر رہا۔محمد طیب کو طالب علم محمد پر تشدد کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا جاچکا ہے،پرنسپل ذوالفقاراحمد کی جانب سے محمد طیب کی غیر حاضری کا معاملہ سامنے آیا۔وزیرتعلیم کےنوٹس میں لانےپرڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرلاہورنےفوری ایکشن لیا،محمدطیب کومعطل کرکےاسےفوری سی ای اوایجوکیشن کورپورٹ کے احکامات جاری کر دیئے۔

 

Leave A Comment

Advertisement