ملتان روڈ پر گاڑی سے آتشیں اسلحہ برآمد،5 ملزمان گرفتار
ڈولفن سکواڈ کی کارروائی کے دوران ملتان روڈپر سیاہ شیشوں والی گاڑی سے آتشیں اسلحہ برآمد کر کے5 ملزمان گرفتار کر لئے۔ڈولفن نے مشکوک گاڑی کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران چیک کیا،گاڑی کی چیکنگ پر ملزمان سے 2 رائفلیں،3 پستول،درجنوں گولیاں،میگزینز برآمد ہوئی۔ملزمان کاشف علی،محمد راحت،عظیم انور،محمد منصب،بشارت علی تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا۔
Leave A Comment