تازہ ترین

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی عدلیہ کو سٹے آرڈر کی درخواستوں پر پندرہ دن کے اندر اندر فیصلے کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے حکم امتناعی اور سول اپیلوں سے متعلق جوڈیشل پالیسی 2009پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا، ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے تمام سیشن ججوں کو مراسلہ ارسال کر دیا۔مراسلہ کا متن ہے کہ سٹے آرڈر کی درخواستوں پر15 دن کے اندر اندر فیصلہ کیا جائے ، ا سول اپیل زیر دفعہ 104 جو تین ماہ سے زیادہ عرصے سے زیر التوا ہے، اس کا فیصلہ ایک ماہ میں کیا جائے۔

 

Leave A Comment

Advertisement