چوہنگ : شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل
چوہنگ کے علاقے میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق خاتون کوشوہرنےایل ڈی اےایونیوکےقریب فائرنگ کرکےقتل کیا،مقتولہ کی ملزم ملک امتیاز کے ساتھ تیسری جبکہ ملزم کی مقتولہ کے ساتھ دوسری شادی تھی۔ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Leave A Comment