برکی :لین دین کےتنازعہ پرفائرنگ، ایک شخص جاں بحق ،2زخمی
برکی کے علاقے میں لین دین کےتنازعہ پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ،2زخمی ہو گئے۔ملزم محسن اوراسکےساتھیوں نےرقم واپس نہ کرنےپرفائرنگ کی،فائرنگ کےباعث ارسلان موقع پر جاں بحق جبکہ2 افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو طبی امداد کے لئےہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئےمنتقل کر دی۔واردات کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Leave A Comment