قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
لاہور پولیس کی بیرونِ ملک فرار اشتہاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری, قتل اور اغوا کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم صابر کو بحرین سے ڈی پورٹ کرا کے گرفتار کر لیا گیا۔ملزم صابر تھانہ مصطفیٰ آباد میں درج قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کروائے گئے جس کے بعد بحرینی حکام نے اسے گرفتار کر کے پاکستان ڈی پورٹ کیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی ہدایت پر سپیشل پولیس ٹیم تشکیل دی گئی تھی جو ملزم کو بحرین سے لاہور واپس لائی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ انٹرپول کے تعاون سے بین الاقوامی سطح پر مطلوب مجرموں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
Leave A Comment