تازہ ترین

سی سی ڈی نے 5 کروڑ روپے تاوان کے لیے قصور سے اغواء ہونے والے لاہور کے نوجوان کو بازیاب کرا لیا گیا۔کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پتوکی نے کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ تاوان کے لیے اغواء ہونے والے نوجوان کو قصور سے بازیاب کروالیا۔پولیس حکام کے مطابق اغواکاروں نے لڑکے کی رہائی کے بدلے پانچ کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا، تاہم لڑکے کی بازیابی کیلئے سی سی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرالیا۔

مغوی کے اہلِ خانہ نے کارروائی پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور سی سی ڈی ٹیم کا شکریہ ادا کیا، مغوی نوجوان کو بائیس مئی کو تھانہ مصطفی آباد کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement