تازہ ترین

لاہور میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارمنٹ (سی سی ڈی) اور اشتہاریوں کے درمیان مقابلہ ہوا، جہاں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔سی سی ڈی پولیس زیرحراست اغوا برائے تاوان کے ملزم طیب کو نشاندہی کے لیے شاد باغ لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں ملزم کے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑانے کے لیے پولیس ہر فائرنگ کردی تاہم اہلکار محفوظ رہے جبکہ ملزم طیب اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق شاد باغ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔سی سی ڈی نے اغوا برائے تاوان سیل نے ملزم طیب کو گرفتار کیا تھا، ہلاک ملزم نے 2023 میں گرین ٹاون کے علاقے میں ایک شخص کو نشہ آور چیز کھلا کر قتل کیا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ گرین ٹاﺅن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement