تازہ ترین

شیراکوٹ کے علاقہ میں سی سی ڈی پولیس کا ایک اور مبینہ مقابلہ، خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔سی سی ڈی اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن کا خطرناک ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن جاری ہے، پولیس مقابلے کے دوران خطرناک ملزم ہلاک ہوگیا ۔ملزم کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی، ملزم پولیس کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں وہیکلز چھیننے اور چوری ،ڈکیتی، نقب زنی سمیت 80 سے زائد سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔اے وی ایل ایس اقبال ٹاؤن پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ شیراکوٹ کی حدود میں ناکہ برائے چیکنگ لگا رکھا تھا ۔ملزمان نے پولیس پارٹی کو ناکہ پر دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے موقع پر ہلاک ہو گیا ۔ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، دیگر مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement