گرین ٹاون: سابق شوہر نے ٹوکہ کے وار سے خاتون کو قتل کردیا
لاہور میں گرین ٹاون کے علاقہ میں 40 سالہ خاتون قتل، خاتون کو رات گئے سوتے ہوئے قتل کیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کو اس کے سابق خاوند نے ٹوکہ کے وار کر کے قتل کیا، مقتولہ کی شناخت نبیلہ نامی خاتون کے نام سے ہوئی،مقتولہ نے 6 مال قبل سلیم نامی شخص سے دوسری شادی کی۔مقتولہ خاتون کی پہلی شادی سے تین بیٹے ہیں، پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے موقع سے شواہد جمع کر لئے، پولیس ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی۔
Leave A Comment