تازہ ترین

مصطفی آباد میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔اسد، عامر، احمد وغیرہ کی فائرنگ سے بلال یسین  جاں بحق ہوا، پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد جمع کرلیے ہیں۔ لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی، مقتول کے بھائی محمد ندیم کی مدعیت میں نامزد ملزمان اسد، عامر اور احمد وغیرہ کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Leave A Comment

Advertisement