لاہور پولیس کی کارروائی، بدنام زمانہ ’جھپٹا گینگ‘ کا سرغنہ گرفتار
لاہور پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کے دوران بدنام زمانہ جھپٹا گینگ کے سرغنہ محمد شہزاد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے لوٹ مار میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور بھاری مقدار میں چھینا گیا سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم سے 12 موبائل فونز، 22 لیڈیز بیگ، نقدی، درجنوں چھینے گئے اے ٹی ایم کارڈز، شناختی کارڈز، ایک پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم محمد شہزاد شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ چکی ہے جس میں اسے شہری سے سامان چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں اور مزید تفتیش کے لیے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں گینگ کے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Leave A Comment