لاہور : شاہدرہ میں دوہرے قتل کی واردات، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
شاہدرہ میں کچہری کےباہردوہرےقتل کی واردات،65سالہ ظفراقبال اورایک نامعلوم شخص کوگولیاں مارکرقتل کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ مقتول ظفراقبال کالاخطائی تحصیل فیروز والہ کا رہائشی تھا،ظفر اقبال فیروز والہ کچہری میں پیشی پر جا رہا تھا، دوسرے مقتول کی شناخت کا عمل جاری ہے۔کارپرسوار حملہ آوروں نے گاڑی کے اندر سے ہی فائرنگ کی۔ موٹر سائیکل سٹینڈ پر کھڑا ورکر زوہیب بھی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہوا۔ واقعہ میں ملوث ملزمان جلد از جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
Leave A Comment