سگے باپ کو قتل کرنے پر پھانسی پانے والے بد بخت مجرم بیٹے کی سزا کے خلاف اپیل خارج
سگے باپ کو قتل کرنے پر پھانسی پانے والے بد بخت مجرم بیٹے کی سزا کے خلاف اپیل خارج ہوگئی , لاہور ہائیکورٹ نے باپ کو قتل کرنے والے مجرم بیٹے کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی ،دو رکنی بینچ نے مجرم نوید افضل کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا ۔
جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی ،مجرم نوید افضل نے سزائے موت کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل نزہت بشیر نے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی مخالفت کی اور عدالت کو بتایا کہ مجرم نوید افضل نے جائیداد میں حصہ نہ ملنے پر باپ شیر افضل کو قتل کیا ،تھانہ سٹی دیپالپور ، ضلع اوکاڑہ نے شیر افضل کے قتل کا مقدمہ درج کیا ملزم نےجائیداد میں حصہ نہ دینے پر پسٹل سے فائرنگ کرکے اپنے باپ شیر افضل کو قتل کیا ،پولیس تفتیش ،میڈیکل رپورٹ میں مجرم نوید افضل قصور وار ہے ، ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل کا مزید کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے میڈیکل رپورٹ اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں مجرم کو سزائے موت سنائی استدعا ہے کہ مجرم کی ہائیکورٹ میں سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کی جائے ، وکیل صفائی نے مجرم کی سزائے موت کے خلاف دلائل دئیے لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکے،عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد الہ قتل پسٹل کی برآمدگی ثابت نہ ہونے پر سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی۔
Leave A Comment