تازہ ترین

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں چیئرمینوں کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کےچیئرمینوں کے خلاف عدم اعتماد پیش کی گئی جو کامیاب ہوگئی ہے۔

چیئرمین لٹریسی عنصراقبال، چیئرپرسن اسپیشل ایجوکیشن صائمہ کنول، چئیرمین کالونیز احسن علی اور چیئرمین مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ رائےمرتضیٰ کے خلاف عدم اعتماد لاکر عہدے سے ہٹایا گیا۔چاروں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور 4 اسٹینڈنگ کمیٹیوں کےچیئرمینوں کو عہدوں سےہٹانےکےنوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔اب اسٹینڈنگ کمیٹیوں کےنئےچیئرمین کےالیکشن اب دوبارہ ہوں گے ۔

 2 مزید قائمہ کمیٹی چیئرمینوں کے خلاف بھی عدم اعتماد جمع کروادی گئی ہے جبکہ اپوزیشن کی باقی 7  قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پربھی عدم اعتماد لائے جانے کا امکان ہے۔ اگلے اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن ارکان کےخلاف ریفرنس بھی الیکشن کمیشن بجھوادیا جائےگا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement