لاہورشہرمیں تجاوزات کے خلاف میگا آپریشنز جاری ہے، 26ٹرک سامان  سمیت ضبط کر لئے۔ڈی سی لاہورکی قیادت میں شہرکی خوبصورتی کوبحال کیاجارہاہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ کی زیروٹالرنس پالیسی پرعمل جاری ہے،24گھنٹےمیں مختلف علاقوں میں کامیاب گرینڈآپریشنزکئےگئے،برکت چوک،گرین ٹاؤن،جوہرٹاؤن سمیت متعددعلاقوں سےتجاوزات ہٹائی گئیں۔میٹروپولیٹن آفیسر کا کہنا ہےکہ عوامی مقامات کی بحالی وٹریفک بہتری کیلئےآپریشنزضروری ہے،شہری ضوابط کی پابندی کریں، تجاوزات سے گریز کریں۔ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ تجاوزات کا مکمل خاتمہ تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement