تازہ ترین

گلبرگ پولیس نے جعلی میچ ٹکٹس فروخت کرنے والے دو ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او گلبرگ کے مطابق ملزمان ایاز احمد اور عبدالتواب خود کو ٹی سی ایس کے ملازمین ظاہر کرکے شہریوں کو جعلی ٹکٹس فروخت کر رہے تھے۔پولیس کے مطابق ایس پی کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو قذافی سٹیڈیم کے مختلف گیٹس سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم عبدالتواب کو گیٹ نمبر 15 جبکہ ایاز احمد کو فیفا گیٹ سے جعلی ٹکٹس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں جعلی میچ ٹکٹس برآمد کر لیے، جنہیں عوام میں فروخت کیا جا رہا تھا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس جعلی ٹکٹس فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گی تاکہ شہریوں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور  نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ میچ کی بہترین سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ جعلی ٹکٹس کے کاروبار کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ شہریوں کی حفاظت اور میچ کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس تمام ممکنہ اقدامات کرے گی۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement