لاہور: سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، زیر حراست 2 ملزمان ہلاک
لاہور میں گزشتہ رات تھانہ نشتر کی حدود میں ہونے والے ایک اور مبینہ مقابلے میں دو زیر حراست ملزمان ہلاک ہوگئے۔سی سی ڈی ذرائع کے مطابق یہ مقابلہ ماڈل ٹاؤن سی سی ڈی ٹیم کی جانب سے کیا گیا، دونوں ملزمان کو تفتیش اور ریکوری کے سلسلے میں نشتر تھانے کی حدود میں لے جایا گیا تھا کہ اس دوران ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے تبادلے میں دونوں زیرِ حراست ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے اور بعد ازاں ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔ ملزمان کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہو گئے، فرار ملزمان کی تلاش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو جلد انہیں گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کرے گی۔
Leave A Comment