تازہ ترین

سیکرٹری داخلہ پنجاب نے پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ  کے 783ویں سالانہ عرس اور محرم الحرام انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نے دربار حضرت بابا فریدؒ کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور وطن عزیز میں امن و سلامتی کیلئے دعا کی۔ سیکرٹری داخلہ نے مزار کے احاطے میں تیار کردہ خصوصی ہسپتال، میڈیکل ایمرجنسی سینٹر، کنٹرول روم، نو تعمیر شدہ وضو خانوں کا معائنہ کیا۔ سیکرٹری داخلہ نے کنٹرول روم سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ کے عرس پر زائرین کو محفوظ اور باعزت ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انتظامات کو ہر پہلو سے مؤثر اور مربوط بنایا جا رہا ہے۔ سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ انتظامیہ، پولیس اور تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون سے انتظامات دیکھیں۔  عرس اور محرم کی تکمیل تک افسران فیلڈ میں ڈیوٹی پر موجود رہیں۔

Leave A Comment

Advertisement