مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ
چکن سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔آج 7 روپے اضافہ کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 446 روپے فی کلو ہو گیا۔زندہ برائلر 308 اور ہول سیل میں 294 روپے مقرر کیا گیا۔محرم الحرام میں لنگر ونیاز کی تیاری کیلئے گھی اور آئل کی مانگ میں اضافہ ہونے پر شہر کے یوٹیلٹی سٹوروں پر گھی اور آئل کی بدترین قلت برقرار ہے۔شہری اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں گھی اور ایک خریدنے پر مجبور ہیں،بازارمیں گھی درجہ اول 560 اور دوم 520 روپے تک فروخت ہورہا ہے۔