اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم فعال
وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کنٹرول روم کو فعال کر دیا گیا ہے تاکہ صوبے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نگرانی کی جا سکے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری پرائس کنٹرول نے کنٹرول روم کا دورہ کیا.سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ عوامی شکایات کی صورت میں گراں فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،کنٹرول روم 24 گھنٹے اشیاکی قیمتوں و فوڈ سیفٹی سے متعلق شکایات کا اندراج کر رہا ہے۔ 24گھنٹوں کےدوران40سےزائدشکایات پرکارروائیاں کی جاچکی ہیں، صوبہ بھر میں عوامی سہولت کے پیش نظر آلو،پیاز و ٹماٹر کا سٹاک وافر موجود ہے۔
Leave A Comment