مرغی کا گوشت ، قیمت میں 14 روپے فی کلو کمی
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد سرکاری نرخ 432 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے, گزشتہ روز برائلر گوشت کے نرخ 475 روپے تھے۔مارکیٹ میں اب بھی گراں فروشی جاری ہے اور برائلر گوشت 450 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔زندہ برائلر تھوک کا ریٹ 284 ،پرچون ریٹ 298 روپے کلو مقرر کر دی گئی۔سیلرز کی جانب سے منڈی میں زندہ برائلر 295 روپے فی کلو تک فروخت کیے جانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں حالانکہ سرکاری طور پر تھوک ریٹ 284 روپے اور پرچون ریٹ 298 روپے فی کلو مقرر ہے۔
Leave A Comment