چکن کی قیمت کا تعین نہ ہو سکا، دکانداروں نے انتظامیہ کے دعوے ہوا میں اڑ دئیے، مرضی کے ریٹ مقرر
ضلعی انتظامیہ نے لاہوریوں کو پولٹری سیلرز کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا، ضلعی انتظامیہ نے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت کا تعین نہیں کیا۔صرف زندہ برائلرمرغی کی قیمت 373 روپے مقرر ہے، لاہور میں ایک فیصد شہری بھی زندہ برائلر نہیں خریدتے، لاہوریوں نے برائلر کی گوشت کی قیمت کے تعین کا مطالبہ کیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ لینے لگے، برائلر گوشت کہیں 500سے 520 روپے فی کلوگرام فروخت ہورہا ہے۔