تازہ ترین

موٹروےپولیس نے بدبودارگوشت کی لاہور سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی۔پولیس نےلاہورمیں فروخت کیلئے لایا جانے والا ساڑھے4من بدبووالامضرصحت گوشت برآمد کر لیا۔موٹروےپولیس نےمانگامنڈی کےقریب مشکوک کارکوروکاتھا ،مردہ گوشت لاہور کےمختلف ہوٹلزاورریسٹورنٹس میں سپلائی ہوناتھا تاہم پٹرولنگ افسران نےتعاقب کرکے 2ملزموںکوگرفتارکرلیا۔

گرفتارملزم نےانکشاف کیاوہ یہ گوشت لاہورلےکرجارہےتھے،بدبودارگوشت کی فوڈ اتھارٹی  کوبھی اطلاع کر دی گئی۔برآمدگوشت، ملزمان اورگاڑی مزیدکارروائی کیلئےفوڈاتھارٹی کےحوالےکردی گئی۔موٹروےپولیس مضر صحت گوشت  کی  سپلائی کی کوشش ناکام بنانے پر ڈی آئی جی سید فرید علی نے پٹرولنگ افسران کو شاباش دی ۔

Leave A Comment

Advertisement