تازہ ترین

ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف حکومتی کاروائی کا معاملہ،صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر شعیب نیازی سمیت 6 ڈاکٹرز کی برطرفی کے نوٹسز معطل کردئیے ،،پنجاب حکومت کے لاء افسر نے جواب جمع کروانے کے لئے مہلت مانگ لی جس پرعدالت نے پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ سے برطرف ڈاکٹروں کو دئیے ریلیف میں 13 جون تک توسیع کردی.جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر شعیب نیازی سمیت 6 ڈاکٹرز کی درخواست پر سماعت کی ،صدر وائی ڈی اے سمیت دیگر ڈاکٹرز نے برطرفی کے نوٹس کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا،ڈاکٹرز کی جانب سے ملک آصف نسوانہ ایڈوکیٹ پیش ہوئے ، اور موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹرز نے جائز مطالبات کے لئے احتجاج کیا ، وکیل درخواست گزاراحتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے،حکومت نے مطالبات منظورِ کرنے کی بجائے برطرف کے نوٹس بھیج دئیے .

 

Leave A Comment

Advertisement