تازہ ترین

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں موٹرسائیکل سوار نے مبینہ طورپر لفٹ دینے کے بہانے 12 سالہ لڑکا اغوا کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شاہدرہ میں 12 سالہ محمد گھر سے سودا لینے کے لیے نکلا تو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسے لفٹ دینے کے بہانےاپنے ساتھ بٹھا کر  لےگیا۔ملزم کی لڑکے کو موٹرسائیکل پر ساتھ لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے فوٹیج کی مدد سے لڑکے کی تلاش شروع کردی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement