لاہور: شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار
سبزہ زار میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے 2 سگے بھائیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے قتل کی واردات کا نوٹس لیکر ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی تھی۔انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سبزہ زار نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں 2 سگے بھائی اور ان کا ساتھی شامل ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزمان نے گھریلو رنجش کی بنا پر شہری منیر خان کو فائرنگ کرکے قتل کیا، ملزمان قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے عمل میں آئی، ملزمان کیخلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔
Leave A Comment