لاہور: پسند کی شادی کے تنازع پر باپ بیٹا قتل
لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں موٹرسائیکل سوار چار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پسند کی شادی پر ہونے والے تنازعہ کا نتیجہ ہے۔ملزمان گھر میں گھس کر باپ 45 سالہ سعید اور بیٹے 22 سالہ شمشاد پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ مقتول شمشاد کے بھائی احسن کی پسند کی شادی پر تنازعہ کے باعث یہ واردات ہوئی۔ ملزمان واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
Leave A Comment