تازہ ترین

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے،  لاہور میں برائلر مرغی کےگوشت کی قیمت میں  14روپے کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ لائیو اسٹاک کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 417 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے تاہم مارکیٹ میں برائلر گوشت 440 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جس سے شہریوں کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔زندہ برائلر کی ہول سیل قیمت 274 روپے فی کلو جبکہ پرچون نرخ 288 روپے فی کلو مقرر ہے تاہم بیشتر علاقوں میں دکاندار اس سے زائد قیمت وصول کر رہے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement