ٹولنٹن مارکیٹ شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے درخواست ،پالتو جانوروں اور پرندوں کی منتقلی پر عدالتی کمیشن سے تجاویز طلب
لاہورہائیکورٹ نے ٹولنٹن مارکیٹ شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے درخواست پرسماعت کے دوران پالتو جانوروں اور پرندوں کی منتقلی پر عدالتی کمیشن سے تجاویز طلب کرلیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں ٹولنٹن مارکیٹ شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار کی جانب سے ماڈل مارکیٹ سے متعلق تجاویز عدالت میں پیش کی گئیں، درخواست گزار کے وکیل نے کہاکہ ویٹرنری سٹاف ماڈل مارکیٹ میں ہونا چاہئے،جانوروں اور پرندوں کی دکانیں کھلی بنانی چاہئیں،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ٹولنٹن مارکیٹ گنجان آباد علاقے میں ہے، کھلے مقام پر ہونی چاہئے،عدالت نے پالتو جانوروں اور پرندوں کی منتقلی پر عدالتی کمیشن سے تجاویز طلب کرلیں۔
Leave A Comment