شاہدرہ میں گھر میں اچانک خوفناک آگ
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک گھر میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ نے اہلِ خانہ کی عید کی خوشیوں کو پل بھر میں غم میں بدل دیا۔عینی شاہدین کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 کو فوری طور پر اطلاع دی گئی، جنہوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ تاہم تب تک گھر کا تمام سامان جل کر راکھ ہو چکا تھا۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ آس پاس کے مکانات کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا تھا، مگر بروقت کارروائی سے مزید نقصان سے بچا جا سکا۔
Leave A Comment