جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 254 رہنماؤں اورکارکنوں پر فرد جرم عائد
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 254 رہنماؤں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کردیانسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔
عدالت کی جانب سے عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی۔ملزمان نے صحت جرم سے انکارکیا ہے۔ جناح ہاؤس حملےکے دو ملزم وفات پا چکے ہیں جب کہ مقدمے میں 10 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔
Leave A Comment