لاہور؛ ناجائز تعلقات کا شبہ، بیوی نے شوہر اور بھتیجی کا گلہ کاٹ دیا
باغبانپورہ میں 16 سالہ لڑکی سمیت دو افراد قتل, مقتولین کی شناخت 16 سالہ شازیہ اور 50 سالہ شوکت کے نام سے ہوئی، خاتون نے اپنے شوہر اور بھتیجی کا چھری سے گلہ کاٹ کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے شوہر اور بھتیجی کو قتل کیا,دونوں کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا,دونوں کو مقتول شوکت کی بیوی زینب نے ساتھی کے ہمراہ قتل کیا. زینب کو شبہ تھا کہ شوہر اور بھتیجی کے مابین ناجائز تعلقات ہیں اس لئےقتل کیا گیا ۔پولیس اور فورانزک ٹیمیں موقع پر پہچ گیئں، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا گیا ۔ڈولفن ٹیم 15 کی کال پر موقع پر پہنچ گئی،ملزمہ کا دیگر اہل خانہ پر حملہ و خودکشی کی کوشش ڈولفن ٹیم نے ناکام بنادی۔55 سالہ زینت نے اپنی بھتیجی 16 سالہ شازیہ اور 50 سالہ شوہر شوکت کو چھری کے وار سے قتل کر دیاملزمہ زینت کو آلہ قتل سمیت قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شالیمار کے حوالے کردیا گیا، ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ 15 کال پر بروقت ریسپانس ڈولفن کی اولین ترجیح ہے۔